26 نومبر، 2023، 8:22 AM

ایران اور ترک وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور ترک وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عبداللہیان اور ہاکان فیدان کے درمیان ہونے والے ٹیلفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے فلسطین میں جنگ بندی کے بعد درپیش صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللیان نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور فلسطین کے حالات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر عبداللہیان نے تاکید کی کہ غزہ اور غرب اردن میں صہیونی جارحیت فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔ ایران اور ترکی جیسے اہم اسلامی ممالک کو فلسطین کی حمایت میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون میں اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سفارتی اور دیگر شعبوں میں روابط مزید گہرے ہوں گے۔ اس موقع پر ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکی غزہ میں عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

ترک وزیرخارجہ نے ایران اور ترکی کے باہمی تعلقات کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان رابطے بڑھنے سے ان میں مزید استحکام آئے گا۔
 

News ID 1920188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha