مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنانی ذرائع نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد لبنان کے جنوبی علاقوں میں امن و امان کی خبر دی ہے۔
ان ذرائع نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے سرحدی شہر پرسکون ہیں اور ایک گھنٹہ پہلے سے کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب لبنانی فوج نے اس عمل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا امکان ہے لہذا ہم شہریوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مستقل امن کے قیام تک اپنے گھروں کو واپس جانے میں جلدی نہ کریں۔
یہ ایسے وقت ہے جب جنگ بندی سے چند گھنٹے قبل لبنان کے جنوبی محاذ کی مقبوضہ فلسطین کی صیہونی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔