مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیرجنگ بنی گانتز نے حماس کے غزہ میں عارضی جنگ بندی کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ روز ہونے والا فیصلہ سخت لیکن درست تھا۔
انہوں نے اپنے وعدے پر کاربند رہنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے ہاتھوں اسیر تمام صہیونیوں کی رہائی کے لئے پوری کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حماس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ہمارے فوجی جوان غزہ کی پٹی میں اندرونی علاقوں میں جاکر لڑر ہے ہیں۔
صہیونی انتہاپسند وزیر نے کہا کہ غزہ میں ہونے والے حملے اور دیگر واقعات بیروت میں بھی تکرار ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز کے جوانوں نے اسرائیل پر اچانک میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کرکے سینکڑوں فوجیوں اور سویلین کو اسیر بنایا تھا۔ صہیونی حکومت نے اس کے جواب میں غزہ کی سویلین آبادی پر شدید بمباری شروع کررکھی ہے۔
آپ کا تبصرہ