12 دسمبر، 2023، 11:42 AM

غزہ کی جنگ کے اثرات غرب اردن پر بھی پڑیں گے، صہیونی وزیرجنگ

غزہ کی جنگ کے اثرات غرب اردن پر بھی پڑیں گے، صہیونی وزیرجنگ

یوا گیلانت نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی ناکامی یا کامیابی دونوں صورت میں اس کے اثرات غرب اردن اور بیت المقدس پر بھی پڑیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیرجنگ نے غزہ کی جنگ کو اہم قرار دیتے ہوئے اس کو غرب اردن اور بیت المقدس کے لئے بھی سرنوشت ساز قرار دیا ہے۔

صہیونی چینل 14 کے مطابق وزیرجنگ نے صہیونی فوج کی مرکزی کمانڈ کا دورہ کرتے ہوئے افسران سے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مکمل کوشش کریں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ فلسطینی مجاہدین کا مقابلہ کرنے کے لئے صہیونی فوج کو دن رات محنت کرنا پڑرہا ہے۔

گیلانت نے کہا کہ ہمارا اصل حماس کو نابود کرنا ہے اگر یہ ہدف حاصل ہوا تو اس کے آثار غرب اردن اور دیگر علاقوں میں بھی دکھائی دیں گے۔

News ID 1920526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha