31 اکتوبر، 2023، 3:44 PM

صیہونی رجیم کی مصر کو غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی کی نئی پیشکش، عبرانی میڈیا کا انکشاف

صیہونی رجیم کی مصر کو غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی کی نئی پیشکش، عبرانی میڈیا کا انکشاف

ایک صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے مصر کو ایک نئی تجویز پیش کی ہے کہ وہ اگر غزہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کرے تو اس کے تمام قرضے ادا کردئے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایک صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے مصر کو ایک نئی تجویز پیش کی ہے کہ وہ اگر غزہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کرے تو اس کے عالمی بینک کے تمام قرضے ادا کر دئے جائیں گے!

عبرانی اخبار یدیعوت احرانوت نے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے مصر کے لیے اپنی نئی تجویز میں کہا ہے کہ اگر غزہ کے لوگوں کو جزیرہ نما سینا میں آباد کرنے پر اتفاق ہوتا ہے تو تل ابیب قاہرہ کا قرض عالمی بینک کو ادا کرے گا۔

صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کو صحرائے سینا منتقل کرنے کے منصوبے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد، مصطفی مدبولی نے کہا کہ اس سے ان کے ملک کو خطرہ لاحق ہو گا۔

انھوں نے شمالی سینا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ملک علاقائی مسائل کو کبھی بھی اپنے کھاتے میں نہیں ڈالنے دے گا۔

مصری وزیر اعظم نے سیناء کی ترقی کے لیے ملکی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے سیناء کو لالچ سے محفوظ رکھیں گے۔

دوسری جانب مصر کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر نے اعلان کیا کہ ملک کی فوج مصر کی قومی سلامتی کی حمایت کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

News ID 1919747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha