31 اکتوبر، 2023، 2:31 PM

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی سینٹ میں قرارداد منظور

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی سینٹ میں قرارداد منظور

فلسطین کی آزادی کی حمایت اور غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد منظور کرتے ہوئے پاکستان کی سینیٹ نے اسرائیل کے جرائم کی مذمت کی اور غزہ کی ناکہ بندی اور جنگ بندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سینیٹ کا ایک خصوصی اجلاس اسلام آباد میں سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔اراکین نے غزہ میں غاصب اسرائیلی حکومت کے جرائم کے تسلسل، بچوں سمیت عام شہریوں کے قتل عام، الاہلی اسپتال سمیت طبی مراکز پر وحشیانہ حملوں اور صہیونیوں کی جانب سے فاسفورس بموں کے استعمال کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے اسرائیل کو نسل پرست اور دہشت گرد حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام پر صیہونیوں کی شدید بمباری کے ساتھ ساتھ اس دہشت گرد حکومت کے ساتھ مغرب کی ملی بھگت اور انسانی حقوق کے عالمی فورمز کی خاموشی نے ایک انسانی المیہ کو جنم دیا ہے۔

اراکین نے ایک قرارداد منظور کی جس میں اسرائیلی بمباری کو فوری طور پر بند کرنے، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، فوری فائر بندی اور غزہ کے مظلوم باشندوں کو امدادی سامان بھیجنے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا گیا۔پاکستانی سینیٹروں نے فلسطینی عوام کے تحفظ، غزہ کی صورتحال سے نمٹنے اور انسانیت کے خلاف صہیونیوں کے جرائم کی روک تھام کے لیے اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے اجتماعی ردعمل کا مطالبہ کیا۔

News ID 1919743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha