30 اکتوبر، 2023، 2:07 PM

فلسطین، غاصب صہیونیوں کا علی الصبح جنین پر حملہ

فلسطین، غاصب صہیونیوں کا علی الصبح جنین پر حملہ

غاصب صہیونی فورسز نے غرب اردن کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے کیمپ پر حملہ کردیا

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ آج علی الصبح صہیونی غاصب فورسز نے غرب اردن کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے کیمپ پر حملہ کیا ہے۔ حملے کے دوران صہیونی فوج نے چند عمارتوں کو خالی کروایا اور ابن سینا ہسپتال میں داخل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران فلسطینی جوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی شروع ہونے کے بعد غرب اردن کے مختلف مقامات پر صہیونی فورسز نے جارحیت کی ہے۔ فلسطینی مجاہیدن کی طرف سے مزاحمت کے بعد اب تک 123 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ صہیونی فوج کی جارحیت اور بربریت کی وجہ تین سو سے زائد شہری شہید ہوگئے ہیں۔ ان میں سے اکثریت ان لوگوں کی تھی جنہوں نے گھر بار سے محروم ہونے کے بعد غزہ کے جنوبی علاقوں می پناہ لی تھی۔

دراین اثناء حماس نے خبردار کیا ہے کہ ظالم صہیونی حکومت دوبارہ غزہ میں ہسپتالوں اور طبی مراکز پر حملے کرسکتی ہے۔

تنظیم نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ صہیونی حکومت کو مساجد، کلیساوں اور طبی مراکز پر حملے سے فوری طور پر روک دے۔

News ID 1919718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha