مہر خبررساں ایجنسی الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی سرحد سے اسرائیلی شہر الجلیل کے مغربی قصبے زرعیت میں غاصب فوج کے ٹھکانوں پر ٹینک شکن میزائل حملے ہوئے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ لبنان سے ہونے والے میزائل حملے کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ کئی میزائل زرعیت میں گرنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنانی مقاومت پر جوابی حملے کئے ہیں۔
دوسری طرف المنار چینل کے نمائندے نے سرحدی علاقوں میں دونوں جانب واقع کئی قصبوں پر حملوں کی تصدیق کی ہے۔
النشرہ کے نامہ نگار نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ لبنان کی جنوبی سرحدوں کے مشرقی علاقے حاصبیہ میں آج شام سے صیہونی ہیلی کاپٹروں کی متعدد پروازیں دیکھنے میں آ رہی ہیں اور ان ہیلی کاپٹروں نے شبعا، جبل الظہر، اللطانی اور کفر شبعا کی پہاڑیوں کے درمیان معلومات جمع کرنے کی کوشش کی۔
دراین اثناء لبنان کے دفاعی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فورسز کا ایک مارٹر گولہ سرحدی شہر النقورہ میں UNIFIL ہیڈکوارٹر کے گرد کنکریٹ کی دیوار سے گزرا۔ حالیہ کشیدگی کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ UNIFIL فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر مارٹر گرا ہے۔
آپ کا تبصرہ