25 اکتوبر، 2023، 3:00 PM

اسرائیل صہیونی آبادکاری کے اقدامات فوری طور پر روک دے، برازیل

اسرائیل صہیونی آبادکاری کے اقدامات فوری طور پر روک دے، برازیل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران برازیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی سرزمین پر قبضہ اور آبادکاری کا سلسلہ فوری طور پر روکنا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ برازیل کے وزیرخارجہ مائورو وییرا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ ہم سویلین قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ غزہ میں کشیدگی میں اضافہ کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے غزہ میں شہری آبادی اور انفراسٹرکچر پر حملوں کی شدید مذمت کی۔ غزہ میں پہنچنے والی امداد وہاں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت کم ہے۔ جنگ کے فریقین بین الاقوامی قوانین کی رعایت کریں۔ افسوس کی بات ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان جنگ بندی اور صلح کے لئے اب تک کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

مائو وییرا نے کہا کہ رفح سرحد سے غزہ کو بھیجی گئی امداد بہت کم ہے۔ غرب اردن پر حملے جاری رہنے سے سیاسی حل کی راہیں مزید مسدود ہوجائیں گی۔

برازیلی اعلی عہدیدار نے کہا کہ صہیونی حکومت کو چاہئے بیت المقدس سمیت دیگر فلسطینی علاقوں میں صہیونیوں کو آباد کرنے کا سلسلہ فوری طور پر روک دے۔ آج غزہ اور دیگر مقامات میں بحران مزید بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں اپنے فرائض سے چشم پوشی نہیں کرنا چاہئے۔ غزہ میں کشیدگی فوری طور پر ختم کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریاں کھول دینا چاہئے۔

News ID 1919631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha