19 اکتوبر، 2023، 1:56 PM

فلسطینی بچی کا دردناک وصیت نامہ+ متن

فلسطینی بچی کا دردناک وصیت نامہ+ متن

میرے کھلونے اور دوسری اشیاء میری سہیلیوں زینت بہن، ریما، منۃ اور امل کو دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’’سیو دی چلڈرن‘‘ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہر 15 منٹ میں 1 بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے جب کہ معصوم بچے ناکہ بندی کے باعث پانی اور خوراک کی قلت کو بھی جَھیل رہے ہیں۔

 اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطنیی مظلوم بچی کا وصیت نامہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے:

سلام

میں ھایا ہوں اور اپنا وصیت نامہ لکھ رہی ہوں

1۔ میری دولت 80 شِکل ہے۔ اس میں سے 45 شکل میری ماں کے لئے اور باقی 35 شِکل زینت، ہاشم، تیتا، میری خالہ ھبۃ، خالہ مریم، ماموں عبود اور پھوپھی سارہ میں سے ہر ایک کو 5، 5 شِکل دئے جائیں۔

2۔ میرے کھلونے اور دوسری اشیاء میری سہیلیوں زینت بہن، ریما، منۃ اور امل کو دیں۔

3۔ میرے لباس اور کپڑے چچازاد بہنوں کو دیں اگر بچ جائیں تو خیرات کریں۔

4۔ میرے جوتے غریبوں اور محتاجوں کو ہدیہ دیں البتہ دھونے کے بعد۔

فلسطینی بچی کا دردناک وصیت نامہ+ متن

News ID 1919508

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha