19 اکتوبر، 2023، 1:42 PM

203 صیہونی فلسطینی مزاحمت کی قید میں ہیں، صیہونی ذرائع

203 صیہونی فلسطینی مزاحمت کی قید میں ہیں، صیہونی ذرائع

صیہونی حکومت کے ترجمان نے الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک 306 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں 203 صیہونیوں کی گرفتاری کا اعتراف کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ 203 صیہونی غزہ میں فلسطینی فورسز کی قید میں ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ الاقصی طوفان آپریشن کے دوران اب تک 306 صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

اس سلسلے میں عبرانی ذرائع ابلاغ نے بھی تسلیم کیا کہ فلسطینی فورسز کی کارروائی کے آغاز سے اب تک گولانی اسپیشل بریگیڈ کے 71 اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

دوسری جانب فلسطینی روزنامہ الیوم نے سرایا القدس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مزاحمتی فورسز نے مغربی کنارے میں واقع نور شمس کیمپ میں قابض فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ 

سرایا القدس نے تاکید کی: فلسطینی فورسز نے صیہونی فوجیوں کے ان ٹھکانوں پر گولہ باری کی اور انہیں دھماکہ خیز بموں سے نشانہ بنایا جس کے دوران متعدد صیہونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔ 

خبر رساں ذرائع نے آج صبح خبر دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں طولکرم کے مشرق میں واقع نور شمس کیمپ میں مزید فوجی سازوسامان بھیجا ہے۔

 غاصب فوجیوں نے نور شمس کیمپ پر چڑھائی کرتے ہوئے اس کے گرد فوجی حصار بنالیا ہے۔

News ID 1919511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha