19 اکتوبر، 2023، 9:37 AM

صہیونیت مخالف عناصر کا امریکی کانگریس کی عمارت پر حملہ

صہیونیت مخالف عناصر کا امریکی کانگریس کی عمارت پر حملہ

صہیونیت مخالف درجنوں افراد نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شہریوں کے قتل عام پر احتجاج کرتے ہوئے کانگریس کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ بدھ کی رات درجنوں صہیونیت مخالف افراد نے امریکی کانگریس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق صہیونزم مخالف افراد نے کانگریس کی عمارت کے باہر جمع ہوکر غزہ کے خلاف حملہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی اور پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔

ذرائع ابلاغ میں ویڈیو جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اور مظاہرین تصادم کے بعد ایک دوسرے پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ پولیس نے اس دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ میں منگل کی رات المعمدانی ہسپتال پر حملہ کرکے 500 افراد کو شہید کردیا تھا۔ ہسپتال میں عملہ سمیت 4 ہزار افراد موجود تھے۔

News ID 1919503

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha