6 اکتوبر، 2023، 6:41 PM

حمص حملے کی ذمہ داری دہشت گردوں کی حامی بیرونی طاقتوں پر عائد ہوتی ہے، صدر رئیسی

حمص حملے کی ذمہ داری دہشت گردوں کی حامی بیرونی طاقتوں پر عائد ہوتی ہے، صدر رئیسی

داعش اور تکفیری عناصر کی مسلسل امداد کا مقصد شام کی خودمختاری کے خلاف صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی تکمیل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی شام کے مرکزی صوبے حمص میں دہشت گردانہ واقعے کے بعد شامی حکومت، فوج اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ اپنے آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ اقدام خطے میں بدامنی پھیلانے اور ترقی اور پیشرفت کا سلسلہ روکنے کی سازش ہے۔ دشمن ان اقدامات کے ذریعے شام کے مظلوم عوام کے خلاف جاری وحشیانہ دہشت گردی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

صدر رئیسی کے پیغام کا متن ذیل ہے؛ 

جناب بشار الاسد، صدر جمہوری شام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

حمص میں دہشت گردی کے واقعے میں فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت اسلامی جمہوری ایران کی حکومت اور عوام کے لئے دکھ باعث ہے۔ گذشہ کئی مہینوں سے شام میں ان دہشت گردانہ واقعات کا تسلسل اس بات کی علامت ہے کہ دہشت گرد عناصر ملک میں امن اور استحکام کے خلاف ہیں۔
شام میں داعش اور تکفیری عناصر کو سانس لینے اور فعالیت کا موقع دینے کا مقصد شامی خودمختاری کے خلاف صہیونی حکومت کے اقدامات کو مکمل کرنا ہے۔ اس وحشیانہ حملے کے اصلی عناصر دہشت گرد تنظیموں کے وہ بیرونی حامی ممالک ہیں جو شام کی خودمختاری اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے خلاف ہیں۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے امید ہے کہ اس حوالے سے اپنی ذمہد داریاں ادا کریں۔
اس مجرمانہ واقعے سے ثابت ہوا کہ خطے میں امن اور استحکام کے مخالف عناصر آج بھی دہشت گردی جیسے وحشیانہ اقدامات سے کام لیتے ہیں۔
میں جناب عالی، دوست اور برادر ملک شام کی حکومت، فوج، عوام اور واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لئے دعاگو ہوں۔
سید ابراہیم رئیسی
صدر اسلامی جمہوری ایران

News ID 1919186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha