3 اکتوبر، 2023، 4:50 PM

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا یمن کے بحران کے حل کے لئے قطر کی حمایت کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا یمن کے بحران کے حل کے لئے قطر کی حمایت کا خیر مقدم

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی نے یمن میں اقوام متحدہ کی ثالثی کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی حمایت کو مضبوط بنانے کے لئے قطر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الخلیج آن لائن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی ہانس گرونڈبرگ نے یمن میں جامع سیاسی عمل کی بحالی کے بارے میں قطر کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر لولوا الخطر سے مشاورت کی۔

گرونڈ برگ نے دوحہ میں دیگر قطری حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے فریقین کو یمن میں حالات زندگی کو بہتر بنانے اور ملک بھر میں جنگ بندی پر عمل کرنے پر اتفاق کرنے کی حمایت کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

گرونڈ برگ نے کہا کہ اگرچہ یمن میں موجود تنازعہ یمنیوں کی طرف سے مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے تاہم علاقائی ہم آہنگی میں اضافے سے بلاشبہ یمن کی صورت حال کے حل کے لیے مزید امید پیدا ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی تعمیر نو، حالات کی بہتری اور امن کے قیام میں خطے کےممالک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے یمن کے بحران کے پرامن حل کے لیے قطر کی مسلسل حمایت کا بھی خیر مقدم کیا، جس کا اظہار شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔

News ID 1919149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha