1 اکتوبر، 2023، 3:42 PM

سعودی عرب، ریاض میں شامی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح

سعودی عرب، ریاض میں شامی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح

شام کے سفارتی مشن کی واپسی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ریاض میں سفارت خانے کا باقاعدہ دوبارہ افتتاح کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شام کے قونصل جنرل کی موجودگی میں شامی سفارتخانے کا دوبارہ افتتاح کیا گیا۔

سیریا نیوز کے مطابق شامی قونصل جنرل احسان رمان کی ریاض واپسی کے بعد جدہ اور دمام میں متعین شامی سفارتکاروں نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ 

اس سے پہلے سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے شامی سفارتی مشنز کی دوبارہ بحالی کا اعلان کیا تھا۔

دمشق میں باخبر سفارتی حلقوں نے روسیا الیوم کو کہا تھا کہ دونوں ملکوں نے سفیروں کی تعیناتی کے حوالے سے تمام مراحل طے کرلئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شامی نائب وزیر خارجہ ایمن سوسن کو ریاض میں سفیر تعیینات کیا جائے گا۔ انہون نے اس سے پہلے بیلجیم اور یورپی یونین میں سفیر کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ سعودی سفیر کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

شامی صدر بشار الاسد کی چین سے واپسی کے بعد ریاض میں سفیر کی تعییناتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

News ID 1919107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha