30 ستمبر، 2023، 4:47 PM

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام ایک پیغام میں گذشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جنرل باقری کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

جنرل عاصم منیر

چیف آف آرمی اسٹاف اسلامی جمہوری پاکستان

سلام علیکم

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں عید میلاد النبی کے موقع پر دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور نہتے شہریوں کے زخمی ہونے پر نہایت افسوس ہوا۔

اس بہیمانہ واقعے میں ملوث عناصر سیکورٹی اداروں کی پہنچ سے دور نہیں بھاگ سکیں گے اور جلد گرفتار ہوکر قانونی کاروائی کا سامنا کریں گے۔

میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی جمہوری ایران کے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے اس وحشیانہ اور غیر انسانی اقدام کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لئے دعاگو اور پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور عوام کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔

چیف آف جنرل اسٹاف، اسلامی جمہوری ایران

میجر جنرل محمد باقری

News ID 1919090

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha