مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی اسپیڈ بوٹس نے ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو لیزر کے ذریعے خلیج فارس کی فضائی حدود میں پرواز کے دوران نشانہ بنایا۔
امریکی بحریہ کی طرف سے ایرانی کشتیوں کے ردعمل کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے دعوی گیا ہے اس کی بحری فورسز خلیج فارس کی سمندری سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے بین الاقوامی ضابطوں کے دائرہ کار میں اپنی پروازیں اور کشتی رانی جاری رکھیں گی۔
تاہم ابھی تک ایران کی مسلح افواج کی طرف سے امریکی بحریہ کے اس دعوے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
آپ کا تبصرہ