27 ستمبر، 2023، 11:53 AM

نیٹو کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ، روس کا اہم اعلان

نیٹو کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ، روس کا اہم اعلان

روسی سیکورٹی کونسل کے نائب سربراہ نے یوکرائن میں نیٹو کی مداخلت کے بعد اہم اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نوا نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کی سیکورٹی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدودف نے کہا ہے کہ روس کے پاس کے نیٹو کے ساتھ جنگ کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک وسیع جنگ میں کودنے کے لئے تیار ہیں جس کے نتائج اور انسانیت کے لئے نقصانات 1945 کے نقصانات سے بھی کہیں زیادہ ہوں گے۔

میدودف نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ مغرب میں روس مخالف طاقتیں ہم سب کو تیسری عالمی جنگ کی سمت لے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں روس کے انتباہات کو نظر انداز کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کے مخالفین اسی مقصد کے لئے سب کو دباو میں ڈال رہے ہیں۔

اس سے پہلے سابق روسی صدر نے روسی اخبار میں اپنے کالم میں لکھا تھا کہ مغربی کی پالیسیوں کی وجہ سے ماسکو جارجیا سے جدا ہونے والی ریاستوں کو دوبارہ روس میں شامل کرسکتا ہے۔

News ID 1919035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha