26 ستمبر، 2023، 8:45 AM

یوکرائن جنگ کے نتیجے میں اقوام متحدہ اور یورپی اتحاد کے وجود کو خطرہ

یوکرائن جنگ کے نتیجے میں اقوام متحدہ اور یورپی اتحاد کے وجود کو خطرہ

دونوں عالمی اداروں کے سربراہ نے انبتاہ کیا ہے کہ یوکرائن جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے اختلافات کی وجہ سے اقوام متحدہ اور یورپی اتحاد کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے سربراہ اور شمالی مقدونیہ کے وزیرخارجہ نے یوکرائن جنگ کے بعد یہ ادارے شدید بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔

بوجار عثمانی نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کو اس وقت بڑے سیاسی چیلنجز درپیش ہیں۔ روسی رویے نے دونوں عالمی تنظیموں کو مفلوج کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ ادارے کو تباہی سے بچانے کے لئے وہ اپنی صدارت کی مدت بڑھانے کی تجویز دے سکتے ہیں جس کے لئے روس کی تائید کی ضرورت ہے۔

اخبار کے مطابق اقوام متحدہ  کے صدر کی حیثیت سے عثمانی کی مدت دسمبر میں ختم ہورہی ہے اور ان کے جانشین کے لئے ضروری ہے کہ روس سمیت اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے اہم ممالک کی حمایت حاصل ہو۔ اخبار کے مطابق روس نے اب تک اس عہدے کے لئے نامزد اسٹونیا کے وزیرخارجہ کی تعییناتی کی مخالفت کی ہے۔

اس سے پہلے اسٹونیا کے وزیرخارجہ نے بھی اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے تاریخی بحران کے بارے میں تشویش ظاہر کی تھی۔ 

انہوں نے کہا تھا کہ ہم کئی سال کی بجٹ پر بھی اب تک متفق نہیں ہوسکے ہیں۔ دونوں اداروں کے صدر کے انتخاب پر اتفاق رائے نہیں ہوسکی ہے اور ابھی 2024 کے لئے کسی کو صدر انتخاب نہیں کرسکے ہیں۔

News ID 1919018

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha