27 ستمبر، 2023، 11:51 AM

یوکرائن کی امداد کے بارے میں امریکہ کا بڑا فیصلہ

یوکرائن کی امداد کے بارے میں امریکہ کا بڑا فیصلہ

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹ نے کورائن کو فوجی اور اقتصادی امداد کے حوالے سے حکومت کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ امریکی اخبار میں نشر ہونے والی خبر کے مطابق امریکی سینیٹ نے آئندہ سال کے لئے امریکہ کی طرف سے یوکرائن کو بھیجی جانے والی 24 ارب ڈالر کی فوجی اور اقتصادی امداد کو منظور کرنے کے بجائے اس میں بڑی کمی کردی ہے۔
سینٹ نے 5۔4 ارب ڈالر کی فوجی امداد اور 65۔1 ارب ڈالر کی اقتصادی امداد کی تجویز دی ہے۔ یوکرائن کو بھیجی جانے والی فوجی امداد وزارت دفاع پینٹاگون اور اقتصادی امداد وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔
اس سے پہلے وائٹ ہاوس نے یوکرائن کو 24 ارب ڈالر امداد کی درخواست منظو کرنے کی اپیل کی تھی۔
روس کی طرف سے حملے کے بعد یوکرائن کی حکومت اور فوج کو امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے امداد کی مد میں خطیر رقم موصول ہوئی ہے۔
 

News ID 1919034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha