28 ستمبر، 2023، 4:40 PM

امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر حملہ، ہزاروں اطلاعات چوری

امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر حملہ، ہزاروں اطلاعات چوری

چینی ہیکرز نے حملہ کرکے امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ سے 60 اطلاعات چوری کرلیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چینی ہیکرز نے امریکی محکمہ خارجہ کے صارفین کے اکاؤنٹ سے تعلق رکھنے والی دسیوں ہزار ای میلز کو ہیک کرکے اور اس میں موجود معلومات چوری کرلی ہیں۔ امریکی سینیٹ کے ایک ملازم نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہیکنگ کے نتیجے میں وسیع اطلاعات چوری ہوگئی ہیں تاہم امریکی وزارت خارجہ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خارجہ کے بعض حکام نے امریکی سینیٹ کو خبر دی ہے کہ وزارت خارجہ کے صارفین کے دس اکاونٹ ہیک ہوگئے ہیں جس سے 60 ہزار ایمیل چوری ہوگئی ہیں۔

باخبر ذریعے نے مزید کہا ہے کہ ہیک ہونے والی تمام ایمیلز وزارت خارجہ کے ملازمین کی ہیں جو مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے میں فعالیت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ چینی ہیکرز نے اس سے پہلے سے امریکی اداروں پر سائبر حملے کئے ہیں۔ دو مہینے پہلے امریکی وزیرتجارت کا ایمیل اکاونٹ ہیک ہونے کی خبر بھی منتشر ہوئی تھی۔ اسی طرح مائکروسوفٹ کمپنی بھی چینی ہیکرز کی جانب سے کمپنی کے اکاونٹس کو ہیک کرنے کا الزام عائد عاید کیا تھا۔

News ID 1919056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha