مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسماعیل خطیب نے اتوار کو ایک ٹی وی شو میں ہائبرڈ جنگ اور سکیورٹی کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بغاوت اور افراتفری پیدا کرنے کے لئے دشمن کی 50 سے زیادہ خفیہ ایجنسیوں نے مل کر 200 سے زیادہ میڈیا ہاوسز کو ٹریننگ دی۔ دشمن دوسرے ممالک پر استعمار کی ایک نئی شکل مسلط کرنا چاہتا ہے، لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 400 بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے جن میں سے 40 کو تخریب کاروں کی طرف سے محرم کے مہینے میں اڑانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
خطیب زادہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن ایران کے خلاف انٹیلی جنس جنگ چھیڑی ہے، کہا کہ دشمن کی طرف سے ایران کے خلاف کام کرنے والی 50 انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لیے مختص بجٹ ایران کے مجموعی بجٹ کے حجم سے زیادہ ہے۔
ڈنمارک کی پراکسی انٹیلی جنس جیسی خفیہ ایجنسیاں ایران کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور اسرائیلی حکومت کے لئے کام کرتی ہیں۔
انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ ایران کی سرحد کے قریب ایک اسلحہ ساز فیکٹری ہتھیار بناکر ایران سمگل کرتی تھی، مزید کہا کہ عراق کا کردستان علاقہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ