10 ستمبر، 2023، 6:26 PM

بحرین میں غاصب اسرائیل کے سفارت خانے کا افتتاح، خدا اور رسول کے ساتھ کھلی جنگ ہے، آیت اللہ عیسی قاسم

بحرین میں غاصب اسرائیل کے سفارت خانے کا افتتاح، خدا اور رسول کے ساتھ کھلی جنگ ہے، آیت اللہ عیسی قاسم

بحرین کے شیعوں کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں غاصب صہیونی سفارت خانے کا افتتاح صیہونیوں کے تخریبی کردار کی خدمت اور خدا اور پیغمبر ص کے ساتھ کھلی جنگ کے مترادف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی العہد نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کہا ہے: بحرین میں صیہونی سفارتخانے کا افتتاح خدا، پیغمبر اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف کھلی جنگ ہے۔ 

شیخ قاسم نے تاکید کی کہ خدا کے ساتھ جنگ ​​سب سے بنیادی مسئلہ ہے جس سے مومنین کو نمٹنا چاہیے تاکہ حق باطل پر غالب رہے اور دین اسلام محفوظ رہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ بحرین پر بحرین کے عوام، سول سوسائٹی، مذہبی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی لہر دوڑ گئی۔

ماضی میں بھی بحرین کے عوام نے متعدد بار مظاہروں کے ذریعے صیہونی حکومت کے پرچم کو نذر آتش کرکے آل خلیفہ حکومت کے تل ابیب کے ساتھ سمجھوتے کے خلاف بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایسے وقت میں جب علاقائی حلات کی مساوات تیزی سے بدل رہی ہیں اور غاصب اسرائیل کا تنہائی کا شکار ہوچکی ہے تاہم غاصب صیہونی حکام اپنی خفت مٹانے کے لئے حالیہ مہینوں   میں یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کرنے لگے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیر خارجہ "ایلی کوہن" نے گزشتہ ہفتے پیر کے روز اپنے پہلے دورہ بحرین کے دوران منامہ میں اس حکومت کے سفارت خانے کا افتتاح کیا تھا۔

News ID 1918772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha