12 ستمبر، 2023، 1:21 AM

صہیونی وزیر قانون کی رہائش گاہ کے باہر پرتشدد مظاہرے اور جھڑپیں

صہیونی وزیر قانون کی رہائش گاہ کے باہر پرتشدد مظاہرے اور جھڑپیں

نتن یاہو مخالف سینکڑوں صہیونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی وزیر قانون کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بدامنی عروج پر ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شدت پسند صہیونیوں نے وزیر قانون کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوکر شدید مظاہرہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احارانوت کے مطابق سینکڑوں صہیونی مظاہرین وزیر قانون یاریو لیوین کے گھر کے باہر جمع ہوکر مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس دوران مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ نتن یاہو کے اصلاحاتی منصوبے کے خلاف مختلف شہروں میں ہونے والے وسیع مظاہرے 36 ویں ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس متنازعہ منصوبے کے سامنے آنے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہوگئی ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو منظر عام پر لائی ہے جس میں نتن یاہو کا ایک حامی مظاہرین کے درمیان گھس کر اپنی گاڑی چڑھا کر کئی مظاہرین کو زخمی کررہا ہے۔

روزنامہ ہاآرٹز نے ہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں نتن یاہو کے پانچ مخالفین زخمی ہوکر ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔

News ID 1918788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha