3 ستمبر، 2023، 11:15 PM

ایرانی وزیر خارجہ کا عراق میں تعینات سفیر کو ٹیلی فون؛ اربعین کی صورت حال سے آگاہی حاصل کی

ایرانی وزیر خارجہ کا عراق میں تعینات سفیر کو ٹیلی فون؛ اربعین کی صورت حال سے آگاہی حاصل کی

ایرانی وزیر خارجہ نے عراق میں تعینات سفیر اور قونصل جنرلز کے ساتھ ایک الگ ٹیلی فون پر بات چیت میں زائرین اربعین حسینی کو فراہم کی جانے والی خدمات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور نجف اشرف، کربلا اور بصرہ میں ایرانی قونصل جنرل کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی۔ 

انہوں نے ایران کی عراق میں موجود متعدد نمائندگیوں اور وزارت خارجہ کی طرف سے خصوصی طور پر بھیجے گئے رضا کاروں کی اربعین حسینی میں فراہم کی جانے والی خدمات کی تازہ ترین صورتحال سے متلعق معلومات حاصل کیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اربعین حسینی (ع) کی مشی میں اپنے ساتھیوں اور تمام شریک افراد کے مؤثر اقدامات اور وزراء کی میدان میں موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے بھرپور سراہا۔

امیر عبد اللہیان نے ایرانی اور عراقی حکام کے درمیان سڑکوں کی صفائی، شہری ترقی اور تمام متعلقہ محکموں کو ایرانی سفارت خانے اور قونصلیٹ سے رابطوں کے ذریعے تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے متعلقہ عراقی محکموں کے ساتھ فیلڈ کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا۔ 

انہوں نے عراق میں موجود ایرانی کونسل خانوں اور متعلقہ محکموں کو زائرین اربعین حسینی کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی تاکید کی۔

News ID 1918714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha