3 ستمبر، 2023، 4:21 PM

ترکیہ کے وزیر خارجہ کا دورہ تہران؛ ایرانی ہم منصب کی جانب سے باضابطہ استقبال

ترکیہ کے وزیر خارجہ کا دورہ تہران؛ ایرانی ہم منصب کی جانب سے باضابطہ استقبال

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اس دورے کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ "ترک وزیر خارجہ کے دورہ ایران کے دوران ایران کے ساتھ کسی بھی شعبے میں تعاون کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے دورے پر آئے ہوئے ترک وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب نے استقبال کیا۔

اس دورے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور منعقد ہوا۔

خیال رہے کہ ہاکان فیدان کا ترکیہ کی وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایران کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ہاکان فیدان تہران کے دورے سے قبل ماسکو گئے جہاں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اس دورے کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ "ترک وزیر خارجہ کے دورہ ایران کے دوران ایران کے ساتھ کسی بھی شعبے میں تعاون کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دو طرفہ علاقائی امور

  اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال جائے گا۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ 4 جون کو ترکیہ کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد فیدان کو ٹیلی فون کرکے انہیں ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری رہے گا اور تعلقات کے نئے دور میں بہتری آئے گی۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں امیر عبداللہیان نے اپنے ہم منصب کو دورہ تہران کی دعوت دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے پروگرام میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1918713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha