29 اگست، 2023، 12:40 PM

صیہونی طیارے کی سعودی عرب میں لینڈنگ

صیہونی طیارے کی سعودی عرب میں  لینڈنگ

مقبوضہ فلسطین کے لیے جانے والے ایک صیہونی طیارے نے سعودی عرب میں لینڈنگ کی اور دعویٰ کیا کہ اس میں تکنیکی خرابی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے لیے روانہ ہونے والا ایک طیارہ 128 مسافروں کو لے کر گزشتہ رات سعودی عرب میں لینڈ کر گیا اور دعویٰ کیا کہ اس میں فنی خرابی تھی۔

غاصب صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین سے باہر صیہونیوں کے امور کا محکمہ سعودی عرب میں ہوائی جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔  اس بیان میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ مذکورہ طیارے میں 128 صیہونی سوار تھے۔

غاصب صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے دوسرے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملے کی بیرون ملک صہیونیوں کے امور کے محکمے کی طرف سے تحقیقات کی جائیں گی۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یہ طیارہ جدہ شہر کے ہوائی اڈے پر اترا اور ایک اور طیارے نے اس طیارے کے مسافروں کو مقبوضہ علاقوں میں لے جانے کے لیے جدہ کے ہوائی اڈے پر اڑان بھری۔
 

News ID 1918648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha