22 اگست، 2023، 7:01 PM

افریقہ میں فرانس کی رسوائی میں اضافہ، الجزائر نے بھی پیرس کی درخواست مسترد کردی

افریقہ میں فرانس کی رسوائی میں اضافہ، الجزائر نے بھی پیرس کی درخواست مسترد کردی

نائیجر کے خلاف فوجی کاروائی کے لئے فرانس کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ نائجیر کے خلاف فوجی کاروائی کے سلسلے میں فرانس کو الجزائر نے بھی ناامید کردیا ہے۔ فرانسیسی طیاروں کے گزرنے کے لئے الجزائر کی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق الجزائر کی طرف سے مایوس ہونے کے بعد فرانس نے مراکش کو قانع کرکے اجازت حاصل کرلی ہے۔ اکوواس میں شامل ممالک کے ہوائی اڈوں پر نائجیر کے خلاف کاروائی کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ نائیجر میں 26 جولائی کو صدارتی گارڈز نے صدر محمد بازوم کو حراست میں لینے کے بعد معزول کردیا تھا۔ اس کے بعد جنرل عبدالرحمن چیانی کو کونسل برائے انتقال کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔

گذشتہ اتوار کو اکوواس ممالک کا ایک وفد فوجی بغاوت کرنے والوں سے مذاکرات کرنے نیامی آیا تھا لیکن کسی نتیجے پر پہنچے بغیر واپس چلا گیا ہے۔ اس سے پہلے باغیوں نے اکوواس کے نمائندوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کے امکانات کو مسترد کیا تھا۔ خبروں کے مطابق باغی سابق صدر کی بحالی کے لئے راضی نہیں ہیں۔ 

News ID 1918546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha