23 دسمبر، 2023، 1:20 PM

نائجیر، فرانسیسی فوج کا انخلاء مکمل، سفارت خانہ بند

نائجیر، فرانسیسی فوج کا انخلاء مکمل، سفارت خانہ بند

افریقی ملک نائجیر سے فرانسیسی فوج کا آخری سپاہی نکلنے کے بعد سفارت خانہ غیر معینہ مدت تک بند رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس 24 کے حوالے سے کہا ہے کہ افریقی ملک نائجیر میں فوجی حکمران کونسل کی جانب سے معینہ مدت تک انخلاء کی مہلت دینے کے بعد فرانس نے بروقت اقدام کرتے ہوئے اپنے آخری سپاہی کو بھی ملک سے باہر نکالا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان شدید سفارتی کشیدگی کے بعد فرانسیسی سفارتخانے کی طرف سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ فوجی حکومت کی جانب سے شدید دباو اور محدودیت کے بعد سفارت خانے کے لئے سرگرمیوں کو جاری رکھنا ناممکن ہے لہذا سفارت خانہ غیر معینہ مدت تک کے لئے بند رہے گا۔

فرانس کے سابق سفیر نے بھی کہا ہے کہ سفارت خانے میں کام کرنے والے مقامی ملازمین کو بھی فارغ کیا گیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے نیجیر کی فوجی حکومت کی طرف سے روس کے ساتھ تعاون کے لئے یورپی یونین کے ساتھ تمام معاہدوں کو ختم کیا گیا تھا۔ 

فرانس 24 کے مطابق ساحلی افریقہ میں نائجیر آخری ملک تھا جس کے یورپی یونین کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔ محمد بازوم کی حکومت ختم ہونے کے بعد برسراقتدار آنے والی فوجی حکومت روس کی جانب جھکاو رکھتی ہے۔
 

News ID 1920787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha