19 اگست، 2023، 3:05 PM

شاہ چراغ واقعہ کا آخری دہشت گرد گرفتار، ایرانی وزیر اطلاعات

 شاہ چراغ واقعہ کا آخری دہشت گرد گرفتار، ایرانی وزیر اطلاعات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات نے شاہ چراغ (ع) کے مزار میں دہشت گردی کے واقعے کے مرتکب افراد اور کمانڈروں کے تازہ ترین تعاقب کے بارے میں کہا کہ ان میں سے آخری دہشت گرد کو ایران میں گرفتار کیا گیا تھا اور ملوث ملک سے رابطہ کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر اطلاعات حجۃ الاسلام سید اسماعیل خطیب نے ہفتے کو قومی حکومت سازی اجلاس کی سائیڈ لائن پر شاہ چراغ دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وزارت اطلاعات کے حالیہ اعلامیے میں رپورٹ شائع کی گئی تھی لہذا ہمارے پاس اس بارے میں مزید معلومات نہیں ہیں۔

وزیر اطلاعات نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس واقعے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے؟ کہا کہ دہشت گردوں میں سے آخری شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی: اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ہم اس ملک سے رابطہ کریں گے جو اس واقعے میں ملوث رہا ہے اور یہ فائنل ہوا ہے کہ مذکورہ ملک سے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے ذریعے اس مسئلے کی پیروی کی جائے گی۔

حجت الاسلام خطیب نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ مربوط ملک خطے کے ممالک میں سے ایک ہے، کہا کہ اس سلسلے میں مزید معلومات مناسب موقع پر فراہم کی جائیں گی۔

News ID 1918497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha