حرم حضرت شاہ چراغ
-
حرم حضرت شاہ چراغؑ میں ننھے روزہ داروں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام
حرم حضرت شاہ چراغ علیہ السلام میں"ننھے روزہ داروں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام۔
-
شاہ چراغ واقعہ کا آخری دہشت گرد گرفتار، ایرانی وزیر اطلاعات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات نے شاہ چراغ (ع) کے مزار میں دہشت گردی کے واقعے کے مرتکب افراد اور کمانڈروں کے تازہ ترین تعاقب کے بارے میں کہا کہ ان میں سے آخری دہشت گرد کو ایران میں گرفتار کیا گیا تھا اور ملوث ملک سے رابطہ کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔
-
سانحہ شاہچراغ کے شہداء کی تشییع جنازہ
حضرت احمد بن موسی شاہ چراغ (ع) کے روضے پر دہشت گردانہ حملے میں دونوں شہیدوں کے جلوس جنازہ میں بڑی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی اور دہشت گردانہ عزائم کو ناکام بنانے پر زور دیا۔
-
حرم شاہچراغ میں اسلحے سے لیس دہشت گرد کو دبوچنے والے نہتے خادم کو خراج تحسین+ویڈیو
بہادر خادم نے اس موقع پر کہا کہ جب میں نے دہشت گرد کو دیکھا تو کسی خوف میں مبتلا ہوئے بغیر دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر حضرت شاہ چراغ علیہ السلام نے میری مدد کی اور دہشت گرد کو صحن میں داخل ہونے سے روکنے میں کامیاب ہوا اور ہزاروں نمازیوں کی زندگیاں بچ گئیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
شاہ چراغ دہشت گردی کا واقعہ ایرانی عوام کی مظلومیت کا ایک اور ثبوت
شاہ چراغ واقعہ در اصل دشمن کی ہائبرڈ جنگ کے تھنک ٹینکس کا خونی کھیل ہے جو رواں سال کے پارلمانی انتخابات میں درخواست گزاروں کی پری رجسٹریشن کے غیر معمولی ریکارڈ کو دیکھ کر داعش کے نقاب تلے عوام کو مایوس کرنے کے لئے رچایا گیا ہے۔
-
شاہچراغ حملے میں گرفتار دہشت گرد کا تعلق تاجکستان سے ہے
گرفتار ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں۔ واقعے میں ملوث دہشت گرد کو امامزادہ شاہچراغ کے مزار کے صحن میں ہی گرفتار کرلیا تھا۔
-
حرم شاہ چراغ (ع) کے خادم کی بہادری نے مزید جانی نقصان سے بچایا
شیراز: حرم امام زادہ شاہ چراغ (ع) کی خدمت گار فورس کی ہمت اور بروقت کارروائی نے بہت بڑی تباہی سے بچایا۔
-
امام زادہ شاہچراغ کے مزار پر حملہ، ایک بچے کی بہادری، ویڈیو وائرل
کل رات شیراز میں واقع امامزادہ شاہچراغ کے مزار پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے دوران ایک ایرانی بچے کی شجاعت اور بہادری کا منظر کیمرے کی آنکھ سے ریکارڈ کیا گیا۔
-
شاہ چراغ واقعے میں تعاون کے شبہے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا
صوبہ فارس کے چیف جسٹس نے شاہ چراغ (ع) کے حرم پر دہشت گردی کے واقعے میں تعاون کے شبہ میں 4 افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
-
حرم شاہ چراغ پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی،دہشت گرد گرفتار+تصاویر، ویڈیو
آج شام 7 بجے کے قریب ایک مسلح شخص شاہ چراغ (ص) کے مزار میں داخل ہوا اور خدام اور زائرین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوگیا جبکہ حکام کے مطابق 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
-
حرم شاہ چراغ کے ارد گرد حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسدان انقلاب کی فجر کور کے کمانڈر نے کہا کہ امازادہ شاہ چراغ کے مقبرے کے اردگرد اب مکمل امن و امان برقرار ہے۔
-
ایران، امامزادہ شاہچراغ کے مزار پر دہشت گردی، ایک خادمین خادم شہید، سات زخمی
دروازہ باب المھدی پر پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے میں ایک شہید اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ دو دہشت گردوں میں سے ایک گرفتار ہوا ہے۔
-
امامزادہ شاہچراغ کے مزار پر حملے کے دو ملزمان کو پھانسی دی گئی
گذشتہ سال شیراز میں واقع امام رضا علیہ السلام کے بھائی امزادہ شاہچراغ علیہ السلام کے مقدس مزار پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو تختہ دار پر چڑھادیا گیا۔
-
شہدائے شاہ چراغ کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات؛
داعش کو بنانے والے شاہ چراغ واقعے کے ذمہ دار ہیں/دہشت گردی کے اس واقعے نے دوغلے امریکیوں کو رسوا کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے زائرین کے قتل کو دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں سے مختلف اور دشمنوں کے لیے دوگنی رسوائی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہ چراغ کا واقعہ دوغلے امریکیوں کی رسوائی کا سبب بنا۔
-
شاہ چراغ حملے کے زخمی بچے راستین اسلامی کی اسپتال میں سالگرہ
شیراز کے بعض ثقافتی ذمہ داروں اور شہید نمازی اسپتال کے عملے نے اراک شہر سے تعلق رکھنے والے بچے راستین اسلامی کی سالگرہ منائی۔ راستین اسلامی اراک سے اپنے دادا اور دادی کے ہمراہ شیراز میں شاہ چراغ کے روضے کی زیارت کے لئے آیا تھا اور شاہ چراغ پر حملے کے دوران اپنے دادا اور دادی کے ساتھ زخمی ہوا تھا۔
-
شیراز حملے کی یاد میں حضرت شاہ چراغ کے حرم میں "گہرا سرخ رنگ" پینٹنگ ورکشاپ
شیراز میں عالمی شہرت یافتہ مصور استاد حسن روح الامین کی موجودگی میں شیراز حملے کے شہداء کی یاد میں حضرت شاہ چراغ (ع) کے حرم کے اندر گہرا سرخ رنگ پینٹنگ ورکشاپ منعقد ہوئی۔
-
شاہ چراغ ﴿ع﴾ حملے کے خلاف قم میں نماز جمعہ کے احتجاجی ریلی
آج جمعے کے روز قم کے عوام نے نماز جمعہ کے بعد بدھ کی شام ہونے والے دہشت گردی حملے کی مذمت میں ریلی نکالی ۔مظاہرین نے دہشتگردی کی مذمت اور مقدس مقامت کی بے حرمتی کو دشمن کی سازش اور ملک کی سلامتی کے خلاف حملہ قرار دیا۔
-
حرم حضرت شاہ چراغؑ، دہشتگرد حملے کے بعد+تصاویر
بدھ کی شام شیراز میں واقع حضرت شاہ چراغ احمد بن موسی کاظم ﴿ع﴾ کے مزار پر مسلح دہشتگردی کا واقعہ ہوا جس میں اب تک ١۵ زائرین شہید ہوچکے ہیں۔