14 اگست، 2023، 10:25 AM

شاہ چراغ واقعے میں تعاون کے شبہے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

شاہ چراغ واقعے میں تعاون کے شبہے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

صوبہ فارس کے چیف جسٹس نے شاہ چراغ (ع) کے حرم پر دہشت گردی کے واقعے میں تعاون کے شبہ میں 4 افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی نے گذشتہ رات شاہ چراغ کے حرم پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے سے متعلق اب تک 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مرکزی دہشت گرد جس نے حرم میں فائرنگ شروع کی اور اسے فوری طور پر گرفتار کر کے  تفتیش کاروں کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

صوبہ فارس کے چیف جسٹس نے کہا کہ بدقسمتی سے گذشتہ رات کے حادثے میں زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک قرار دی گئی ہے۔
 

News ID 1918397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha