14 اگست، 2023، 4:41 PM

شاہچراغ حملے میں گرفتار دہشت گرد کا تعلق تاجکستان سے ہے

شاہچراغ حملے میں گرفتار دہشت گرد کا تعلق تاجکستان سے ہے

گرفتار ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں۔ واقعے میں ملوث دہشت گرد کو امامزادہ شاہچراغ کے مزار کے صحن میں ہی گرفتار کرلیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ فارس کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام موسوی نے کل رات کو امامزادہ شاہچراغ کے مزار پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں نے مختلف مقامات پر کاروائی کرکے کل کے دہشت گردانہ واقعے میں ملوث ہونے کے شک میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

گرفتار ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں۔ واقعے میں ملوث دہشت گرد کو امامزادہ شاہچراغ کے مزار کے صحن میں ہی گرفتار کرلیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنا تعارف رحمت اللہ نوروزف کے نام سے کرایا ہے اور تعلق تاجیکستان سے بتایا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی پناہ گاہ کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

News ID 1918411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha