16 اگست، 2023، 5:34 PM

امریکی افواج یمنی حملوں سے محفوظ نہیں رہ سکیں گی، یمنی اعلی اہلکار

امریکی افواج یمنی حملوں سے محفوظ نہیں رہ سکیں گی، یمنی اعلی اہلکار

یمن کی قومی حکومت کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں امریکی مفادات پر حملے کررہے ہیں اگلے مرحلے میں امریکی فورسز پر حملے کئے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمنی قومی حکومت کی وزارت اطلاعات کے مشاور توفیق الحمیری نے تاکید کی ہے کہ امریکی ایلچی ٹم لنڈرکنگ کا خطے کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ واشنگٹن خطے میں امن اور حقیقی جنگ بندی نہیں چاہتا ہے۔ خطے میں فوجی امداد بھیجنا امریکی بری نیت کی واضح دلیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکی ایلچی کے سفر کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کے بیان پر غور کررہے ہیں۔ امریکی ایلچی نے ظاہری طور پر سعودی عرب اور عرب امارات کا دورہ کرکے طویل مدت جنگ بندی کے بارے میں مذاکرات کئے ہیں لیکن عملی طور پر امریکہ کسی صلح یا جنگ بندی کی تلاش میں نہیں ہے۔ 

الحمیری نے اقتصادی طور پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے یمنی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے میں مخالفت ظاہر کی ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ دشمن جنگ بندی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ لنڈرکنگ بحیرہ احمر اور یمنی ساحلوں کے نزدیک مزید اسلحہ بھیجنے کے سلسلے میں سفر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نہیں چاہتے ہیں کہ یمن اور سعودی عرب ایک دوسرے کے نزدیک آجائیں۔ جب ایک فریق صلح اور جنگ بندی کی پیشکش کرتا ہے تو دوسری طرف سے مثبت جواب دیتے ہوئے قیدیوں کی آزادی اور دیگر عملی اقدامات ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جب یمنی فورسز سعودی عرب میں تنصیبات پر حملے کرتی ہیں تو حقیقت میں امریکی مفادات پر حملہ کرتی ہیں کیونکہ سعودی عرب امریکہ کے ہاتھوں میں ایک کھلونے کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ اگلے مرحلے میں امریکی فورسز پر حملے کئے جائیں گے۔

News ID 1918441

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha