16 اگست، 2023، 5:51 PM

امریکہ، ریاست مینی سوٹا میں پولیس اہلکاروں کا اجتماعی استعفی

امریکہ، ریاست مینی سوٹا میں پولیس اہلکاروں کا اجتماعی استعفی

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مینی سوٹا میں پولیس کے محکمے سے تعلق رکھنے والے افسران اور اہلکاروں نے اجتماعی استعفی دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ریاست مینی سوٹا کے جنوب مشرقی شہر گوڈو کے محکمہ پولیس کے اعلی افسران اور سپاہیوں نے اجتماعی استعفی دیا ہے جس کی وجہ  سے شہر پولیس کے بغیر رہ گیا ہے۔

این بی سی نیوز کے مطابق شہر کے مئیر انڈرسن بک نے ایک اجلاس کے دوران کہا ہے کہ پولیس محکمے کے اہلکاروں نے تنخواہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اجتماعی طور پر استعفی دیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہا ہے کہ پولیس کے سربراہ جیش سمتھ نے بدھ کے شہر کی انتظامیہ کے اجلاس کے دوران اپنا استعفی پیش کیا ہے جس کے بعد دو افسران اور کارکنوں نے بھی اپنا استعفی پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنی زمہ داریاں جاری رکھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے میں خدمات انجام دینے  کے لئے کوئی تیار نہیں ہے۔ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران مسلسل کوششوں کے باوجود کوئی بھی ملازمت کی درخواست دینے کے لئے نہیں آیا ہے۔ اس حوالے سے بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ لوگ پولیس میں ملازمت کے لئے تیار ہوجائیں۔

News ID 1918440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha