14 اگست، 2023، 5:07 PM

ایران وہ پہلا ملک ہے، جس نے آزادی کے فوراً بعد پاکستان کو تسلیم کیا، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران

ایران وہ پہلا ملک ہے، جس نے آزادی کے فوراً بعد پاکستان کو تسلیم کیا، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران

خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل و ثقافتی اتاشی جعفر روناس نے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل و ثقافتی اتاشی جعفر روناس نے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جعفر روناس نے اپنے خصوصی  پیغام میں کہا ہے کہ ایران وہ پہلا ملک ہے، جس نے آزادی کے بعد پاکستان کو تسلیم کیا۔

ڈی جی خانہ فرہنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران نے اپنی تاریخ کے نازک ادوار میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ایک بار پھر برادرانہ ثقافت کو فروغ دینے کے حلف کی تجدید کرتے ہوئے آزادی کا جشن منائیں۔ جعفر روناس کا کہنا تھا کہ آج عہد کریں کہ ہم بھائی چارے، دوستی اور وحدت کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے پوری پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے پُرمسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو۔

News ID 1918412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha