مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کی حکومت اور قوم کو 76 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی حکومت اور با عزت قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔
سفیر نے کہا کہ ایران پہلا ملک ہے جس نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ اس کے بعد سے، ایران اور پاکستان کے تاریخی تعلقات، جو تاریخ پر مبنی مشترکات اور روابط پر مبنی ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوئے اور ایک مضبوط بھائی چارے میں پروان چڑھے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آج ہم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا 76 واں سال ایک ساتھ منا رہے ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ میں پاکستان کے لیے امن، اتحاد، استحکام، سلامتی اور خوشحالی کا خواہاں ہوں۔
آپ کا تبصرہ