11 اگست، 2023، 9:46 AM

غاصب صیہونی فوج کا طولکرم کیمپ پر حملہ، ایک فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہو گئے

غاصب صیہونی فوج کا طولکرم کیمپ پر حملہ، ایک فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہو گئے

فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع طولکرم کیمپ پر غاصب صیہونی فوج کے بڑے پیمانے پر حملے کے دوران متعدد فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع طولکرم کیمپ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت اور دیگر 8 افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ 

فلسطین کی وزارت صحت کے بیان میں آیا ہے کہ 25 سالہ نوجوان محمود جہاد جراد طولکرم کیمپ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے کے دوران سینے میں گولیاں لگنے سے شہید جب کہ ایک خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے طولکرم کیمپ پر حملہ کیا، کچھ عمارتوں کے اوپر صہیونی اسنائپرز تعینات تھے۔ ان ذرائع نے اس کیمپ میں فلسطینی مجاہدین اور جارح صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاع دی۔ صہیونی فوجیوں نے طولکرم کیمپ کے اندر زخمی فلسطینیوں کے علاج کے لیے فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولینسوں کی نقل و حرکت کو روک دیا۔ 

سرایا القدس کا غاصب صیہونی حملہ آوروں سے شدید لڑائی کے بارے میں بیان 

طولکرم بٹالین نے آج بروز جمعہ اعلان کیا کہ اس نے طولکرم کیمپ پر قابض صیہونی افواج کے علی الصبح حملے کے دوران دشمن کے خلاف بہادری کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ سرایا القدس، تلکرم بٹالین کے جوانوں کی آج صبح کئی علاقوں میں قابض صیہونی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جو طولکرم کیمپ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔

 طولکرم بٹالین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خدا کی مدد سے ہمارے جوانوں نے قابض افواج اور ان کی گاڑیوں پر شدید گولہ باری کی۔

 بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنگی انجینئرنگ یونٹ کی فورسز نے کئی بموں کو بھی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جن میں "Sif1" بم بھی شامل ہے جس میں زیادہ دھماکہ خیز صلاحیت موجود ہے، جس سے دشمن کے جنگی ساز و سامان کو نقصان پہنچا۔ 

طولکرم بٹالین کے بیان کہا گیا ہے کہ ہماری افواج نے محور الدعمہ کے علاقے میں صیہونی فوجیوں پر شدید گولہ باری کی اور خدا کی مدد اور تمام آزاد جوانوں کے عزم اور ان کی قربانیوں کی بدولت قابض فوج ہمیشہ کی طرح اپنے بزدلانہ حملے کے بعد پسپا ہو کر کیمپ سے پیچھے ہٹ گئی۔ 

 طلکرم بٹالین نے بھی حملہ آوروں کے ساتھ لڑائی کے دوران محمود الجراد کی شہادت پر تعزیت کی۔ 

سرایا القدس کی طلکرم بٹالین کے بیان میں کہا گیا ہے: اے طولکرم اور اس کے مستحکم کیمپ کے صبر کرنے والو، ہم آج بھی بہادری کے ساتھ شہداء کے راستے پر گامزن رہنے کے اپنے عہد ثابت قدم ہیں، ہم پوری جانفشانی کے ساتھ طولکرم کیمپ پر ثابت قدم رہیں گے۔

News ID 1918346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha