8 اگست، 2023، 10:34 AM

صہیونی فوج بحران کا شکار، ایک اور فوجی اہلکار کی خودکشی

صہیونی فوج بحران کا شکار، ایک اور فوجی اہلکار کی خودکشی

خودسوزی کی وجہ سے ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار کی تدفین کے بعد اس کے ساتھی اہلکار نے بھی خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سما کے حوالے سے نقل کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی کفیر یونٹ سے تعلق رکھنے والے اہلکار نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کا اقدام کیا ہے۔

چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ کفیر یونٹ کے اہلکار اور دونیو نے پیر کی سہ پہر کو خودکشی کرکے موت کو گلے لگالیا۔

چینل کے مطابق یہ واقعہ اس فوجی اہلکار کی تدفین کے ایک روز بعد پیش آیا ہے جب 2014 میں غزہ میں ہونے والی جنگ سے متاثر اور مشکلات کا شکار فوجی اہلکار نے خود کو آگ لگادی تھی۔

جنوبی علاقے میں مقیم فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو روز پہلے ہلاک ہوگیا تھا۔

یدیعوت احارونوت کے مطابق اسرائیلی فوج نے خودسوزی کرنے والے بارکلف کی موت کی تصدیق کی ہے۔ بارکلف نے وزیرجنگ سے درخواست کی تھی غزہ جنگ کی وجہ سے ان کو نفسیاتی اور جسمانی مشکلات کا سامنا ہے لہذا ان کا خصوصی اہلکاروں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ وزارت جنگ کی طرف سے درخواست مسترد کرنے کے بعد فوجی اہلکار انتہائی دلبرداشتہ تھا اسی لئے انہوں نے خودسوزی کا انتہائی قدم اٹھالیا۔
 

News ID 1918291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha