3 اگست، 2023، 10:23 AM

پاکستانی حکام کے ساتھ سیاسی اور سرحدی معاملات پر مذاکرات ہوں گے، ایرانی وزیرخارجہ

پاکستانی حکام کے ساتھ سیاسی اور سرحدی معاملات پر مذاکرات ہوں گے، ایرانی وزیرخارجہ

حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے موقع پر میزبان ملک کے ہم منصب اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی اور سیاسی اور اقتصادی سمیت سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے خصوصی نمائندے کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے کے بعد انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کی دعوت پر اسلام آباد آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اقتصادی ماہرین کے درمیان پہلے سے ہی مختلف امور میں تعاون کے حوالے سے مذاکرات ہورہے ہیں۔ اسلام آباد میں میزبان ملک کے اعلی حکام کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، سیاحتی اور سرحدی معاملات پر مذاکرات کئے جائیں گے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا رشتہ موجود ہے۔ صدر رئیسی اور پاکستانی وزیراعظم کے درمیان سرحدی علاقوں میں ملاقات کے بعد ان تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔

عبداللہیان نے پاکستانی اعلی حکام کی جانب سے صدر رئیسی کو دورے کی دعوت دینے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں مستقبل میں مزید مذاکرات اور معاہدوں کی توقع ہے۔

News ID 1918201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha