مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی افواج نے فلسطینی شہر نابلوس پر حملہ کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید اور کئی دیگر کو زخمی کردیا ہے۔
فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے صہیونی حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن کے شہر نابلوس میں صہیونی حملوں کا جواب دیا جائے گا۔ جنین کی طرح نابلوس بھی غاصب صہیونیوں آبادکاروں کے خلاف مقاومت دکھائے گا۔
ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ مقاومتی جوانوں نے مختلف ہتھیاروں سے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا۔ فلسطینی عوام اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جارح صہیونی افواج کا بھرپور مقابلہ کرکے ہر محاذ پر ان کو شکست فاش سے دوچار کردیں گے۔
نابلوس پر حملوں میں صہیونی فورسز کے حملے میں 19 سالہ بدر سامی شہید جبکہ مزید تین زخمی ہوگئے تھے۔ صہیونی فوجیوں نے فلسطینی علاقوں پر گولہ باری کی تھی۔
آپ کا تبصرہ