مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی (سانا) نے خبر دی ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے مضافات میں غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے کا مقابلہ کیا۔
شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے آج (بدھ) علی الصبح شام کی سرزمین پر فضائی حملہ کیا جس میں دمشق کے نواحی علاقوں کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کا شامی فوج کی جانب سے دفاعی جواب دیا گیا۔
شام کے ایک فوجی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ صیہونی غاصبوں نے دمشق کے مضافات میں اہداف پر مقبوضہ فلسطین کی طرف سے حملہ کیا لیکن داغے گئے زیادہ تر میزائلوں کو شام کے دفاعی سسٹم نے مار گرایا۔
المیادین چینل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دمشق کے نواحی علاقوں اور شام کے دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف جانے والی سڑکوں کو نشانہ بنایا ہے۔
شام کی وزارت دفاع کے ایک عسکری ذریعے نے دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت کے رات گئے میزائل حملے کے بارے میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی فضائیہ نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے دمشق کے مضافات میں واقع علاقوں کو نشانہ بنایا، جو کہ شامی فوج کے زیر انتظام گولان کی پہاڑیوں پر واقع ہیں۔ لیکن شامی فوج کی فضائیہ کے دفاعی سسٹم نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے دمشق کے مضافات میں زیادہ تر میزائلوں کو پسپا کر دیا۔
شام کے اس اعلیٰ عہدے دار کے مطابق صیہونیوں کے آج رات کے راکٹ حملے میں دو فوجی زخمی ہوئے اور ان حملوں میں غیر جانی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یا مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے شام کے مشرق اور شمال مغرب میں اہداف پر میزائل حملے کرتی ہے۔
ادھر شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی دہشت گرد تکفیری گروہوں کی حمایت کرتے ہیں جو شامی حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ اب تک شامی فوج نے متعدد بار شام میں مقیم دہشت گرد گروہوں سے مقبوضہ فلسطین کی طرف سے تیار کردہ اسلحے اور گولہ بارود کی کھیپ برآمد کی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راکٹوں سے شامی حکومت کی علاقائی خودمختاری کے خلاف حملے کرتی آرہی ہے جب کہ اس غاصب حکومت کی کابینہ کی داخلی پالیسیوں کے خلاف مقبوضہ علاقوں کے مظاہروں میں شدت آنے کے ساتھ داخلی بحران عروج پر ہے جس کے نتیجے میں صیہونی فضائیہ کے 161 ریزرو افسران نے عدالتی اصلاحات بل پر احتجاج کرتے ہوئے فوجی خدمات سے انکار کر دیا ہے۔
صیہونی حکام کے مطابق غاصب حکومت کے سیکورٹی اور عسکری ریزرو فورسز کے درمیان مظاہروں اور نافرمانی کی حالیہ لہر سے ریزرو افسران کی صفوں میں بے مثال تناؤ پیدا ہوا ہے جسے چھپانے کے لئے تل ابیب رژیم وقتاً فوقتاً شام میں اہداف پر اندھا دھند میزائل حملے کرکے یہ ظاہر کر رہی ہے کہ اس کی فضائیہ اب بھی متحرک اور تیار ہے۔ لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
آپ کا تبصرہ