20 جولائی، 2023، 11:14 AM

اسرائیل اور لبنانی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، لبنانی گشتی ٹیم پر حملہ

اسرائیل اور لبنانی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، لبنانی گشتی ٹیم پر حملہ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان مشترکہ سرحد میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، غاصب صہیونی فورسز نے لبنان کی گشتی ٹیم پر بموں سے حملہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل اور لبنان کی مشترکہ سرحد پر کشیدگی میں اضافہ اور جھڑپوں کے واقعات ہورہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق لبنانی فوج کی گشتی ٹیم کفر شوبا کی پہاڑیوں کا معاینہ کررہی تھی اچانک صہیونی فورسز نے دھواں نکالنے والے بموں سے حملہ کردیا جس سے دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

لبنانی گشتی ٹیم کے ہمراہ اقوام متحدہ کی امن فوج کے اراکین بھی تھے۔

لبنانی ٹیم علاقے کی نقشہ برادری کررہی تھی۔ یاد رہے کہ ان علاقوں میں گزشتہ دنوں صہیونی افواج نے جدید انجنیرنگ آلات کے ذریعے کچھ تبدیلیاں ایجاد کی ہیں۔

اس سے پہلے ہفتے کے دن بھی صہیونی فورسز نے جنوبی لبنان کی سرحدوں پر لبنانی صحافیوں کی ٹیم پر حملہ کیا تھا جس میں لبنانی پارلیمنٹ کا ایک رکن بھی بھی تھا۔ واقعے میں آنسو گیس کے گولے استعمال کئے تھے۔

News ID 1917915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha