19 جولائی، 2023، 1:54 PM

وسطی امریکہ میں خوف ناک زلزلہ

وسطی امریکہ میں خوف ناک زلزلہ

6.5 شدت کے زلزلے نے وسطی امریکہ کے ساحلوں ایل سلواڈور، ہونڈوراس اور نکاراگوا کو ہلا کر رکھ دیا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر 6.5 کی شدت کے زلزلے نے وسطی امریکہ کے ساحلی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

 اس زلزلے کی شدت نکاراگوا، ہونڈوراس اور ایل سلواڈور میں محسوس کی گئی۔

ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سینٹر نے اعلان کیا کہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق بحرالکاہل میں ایل سلواڈور کے ساحل سے تقریباً 78 میل دور 6.5 شدت کا ایک بڑا زلزلہ آیا۔ 

یو ایس سیسمولوجیکل سینٹر نے اعلان کیا کہ سیسمولوجیکل نیٹ ورک کی تشخیص کے مطابق، اس نے اس زلزلے میں سونامی کے کسی بھی خطرے کو مسترد کر دیا۔ ابھی تک ساحلی علاقوں کو پہنچنے والے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع ملی نہیں ہے۔

News ID 1917897

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha