16 جولائی، 2023، 11:27 AM

متنازعہ عدالتی اصلاحات، ڈیڑھ لاکھ صہیونیوں کا نتن یاہو کے خلاف احتجاج

متنازعہ عدالتی اصلاحات، ڈیڑھ لاکھ صہیونیوں کا نتن یاہو کے خلاف احتجاج

عبرانی ذرائع ابلاغ نے نتن یاہو کے خلاف مظاہرین کی تعداد میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المیادین نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گزشتہ رات شدت پسند اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے صہیونیوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

صہیونی افواج کے سابق چیف آف اسٹاف گاڈی آئزنکوت نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں پہلی مرتبہ اسرائیل کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ تل ابیب کی سڑکوں اور شاہراہوں پر لاکھوں صہیونی مسلسل اٹھائیسویں ہفتے میں نتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

متنازعہ عدالتی اصلاحات کے خلاف اسرائیلی فوج میں بھی صدائے احتجاج بلند ہورہی ہے۔ 

صہیونی مبصر یواو لیمور نے اسرائیلی فوجی افسران سے گفتگو کے بعد کہا کہ اسرائیلی کابینہ کے وزراء ناسمجھی میں فوجی جوانوں سے کھیل رہے ہیں۔ یہ رحجان اسرائیل کو سخت نقصان پہنچائے گا۔

اس سے پہلے صہیونی چینل کان نے خبر دی تھی کہ وزیراعظم نتن یاہو خراب صحت کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہوئے ہیں۔ ان کی بیماری کی وجہ سے کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس اتوار تک ملتوی کیا گیا ہے

News ID 1917832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha