16 جولائی، 2023، 11:33 AM

مزاحمت کے جوابی حملے جاری؛ فائرنگ سےدو غاصب صہیونی آبادکار زخمی

مزاحمت کے جوابی حملے جاری؛ فائرنگ سےدو غاصب صہیونی آبادکار زخمی

عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کے جنوب میں مزاحمت کے جوابی حملے کے دوران 2 غاصب صہیونی آبادکار زخمی ہوئے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المیادین نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے چند منٹ قبل بیت المقدس کے جنوب میں فائرنگ کی کارروائی کی اطلاع دی۔ 

اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ کارروائی مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع تقوع کے علاقے کی چوکی کے قریب کی گئی۔

عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ اس کارروائی کے دوران کم از کم 2 صہیونی آباد کار زخمی ہوئے۔ 

دریں اثنا، میڈیا رپورٹس کے مطابق، بیت المقدس کے جنوب میں فائرنگ کے دوران ایک آباد کار زخمی ہوا اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 

قابض اسرائیلی فوج نے بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کارروائی کے مرتکب عناصر کی تلاش میں ہے۔

News ID 1917835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha