21 فروری، 2025، 7:56 AM

تل ابیب بس دھماکہ، نتن یاہو کا مغربی کنارے میں فوجی کارروائی کا حکم

تل ابیب بس دھماکہ، نتن یاہو کا مغربی کنارے میں فوجی کارروائی کا حکم

تل ابیب میں بسوں میں دھماکے کے بعد صہیونی وزیراعظم نے مغربی کنارے میں فلسطینی آبادیوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسٹیشنوں پر کھڑی بسوں میں دھماکوں کے بعد صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو نے مغربی کنارے میں جارحانہ فوجی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ نتن یاہو دھماکوں کو انتہائی سنجیدہ لے رہے ہیں اور اس کا جواب دینے کے لیے فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب تل ابیب کے گورنر نے کہا ہے کہ شہر میں ہونے والے دھماکے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔ دھماکوں کے بعد اضافی فوجی دستے مختلف علاقوں میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیلی داخلی سیکورٹی ادارے شین بیٹ اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حملہ آوروں کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں فلسطینی علاقوں میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

News ID 1930533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha