مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی کے ڈپٹی چیف آف کوارڈنیشن ریر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ مستقبل میں درپیش پیچیدہ ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کے لئے آج سے ہی جدید ٹیکنالوجی کا حصول ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کو چاہئے اپنے لئے درپیش خطرات کو فرصت میں بدل دیں۔ مستقبل میں پیش آنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید ہتھیاروں کا حصول اور تیکنیکی طور پر دشمن کا مقابلہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر ہمیں مستقبل کے بارے میں بہترین خاکہ بنانا ہوگا۔
ایڈمرل حبیب اللہ نے کہا کہ کسی بھی تنظیم کے لئے افرادی قوت ایک اثاثے کی حیثیت رکھتی ہے جو کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملکی مصنوعات کا استعمال یقینی بناتی ہیں۔ آج مسلح افواج کے تینوں دستوں کے زیر استعمال ہتھیار اور آلات مکمل پر ہماری مسلح افواج نے ایران کے اندر بنائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن جدید طریقے استعمال کرتے ہوئے ایران کے خلاف وسیع جنگ میں مصروف ہیں۔ ایرانی فوجی ماہرین اور ٹیکنیشنز نے حالیہ برسوں میں ملکی سازوسامان کی تیاری میں وسیع اور خاطر خواہ پیش رفت کی ہے جس کے نتیجے میں مسلح افواج ہتھیاروں اور دفاعی حوالے سے خود کفیل ہوگئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ