مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کے تین براعظموں میں لوگوں نے فلسطین میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ساحلی شہر سڈنی میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ جنین میں فلسطینی عوام پر وحشیانہ حملوں اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے پر احتجاج کے شرکاء نے غاصب صہیونی فورسز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
یورپ میں بھی صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور شرکاء نے جنین میں فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی کاروائیوں پر غاصب فورسز کی شدید مذمت کی۔
امریکہ میں بھی مختلف ریاستوں میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ نیویارک اور نیوجرسی سمیت دیگر ریاستوں میں عوام کی بڑی تعداد نے مظاہرے میں شرکت کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور صہیونی حکومت کی مذمت کی۔
ریلی کے شرکاء نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کو فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
آپ کا تبصرہ