3 جولائی، 2023، 3:31 PM

فلسطین، جنین میں صہیونی بربریت، 8 شہید، 50 زخمی، فلسطینی تنظیموں کی شدید جوابی کاروائی

فلسطین، جنین میں صہیونی بربریت، 8 شہید، 50 زخمی، فلسطینی تنظیموں کی شدید جوابی کاروائی

صہیونی حکومت کی جانب سے ہونے والے حملوں کے جواب میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں کا شدید ردعمل، القدس بریگیڈ کے ہاتھوں جنین میں ڈرون طیارہ اور بکتربند گاڑی تباہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 8 افراد شہید اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فورسز نے 30 میزائل فائر کئے ہیں جبکہ جنین میں ٹرانسفارمر گولے کی زد میں آنے وجہ سے دھماکے سے پھٹ گیا اور پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

صہیونی ریڈیو کو فوجی عہدیدار نے کہا کہ سیکورٹی اہلکار فلسطینی مجاہدین کے گھروں پر چھاپے مارکر گرفتار کرنے کے لئے تیار ہیں۔ 

جنین میں القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ حملہ آور صہیونیوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے جس سے صہیونی فورسز کی ایک بکتربند گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔ صہیونی چینل 12 نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیموں نے صہیونی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے لئے جدید قسم کے بموں سے استفادہ کرنا شروع کیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق القدس بریگیڈ کے جوانوں نے دوسرا صہیونی ڈرون طیارہ تباہ کردیا ہے۔

 القسام بریگیڈ نے بھی جنین میں صہیونیوں کے فائرنگ کے تبادلے اور جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔

تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج سے مقابلے کے لیے مکمل آمادہ ہیں۔ صہیونی حملوں کے سامنے سرنڈر کرنے کے بجائے ہر قیمت پر جنین کا دفاع کیا جائے گا۔ صہیونی حکومت کو اپنے اہداف میں ناکامی ہوگی۔

News ID 1917571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha